اسلام آباد(این این آئی)ڈینگی وائرس کا ہزاروں شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لینے کا سلسلہ نہ رک سکا ،ملک بھر میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کر گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈینگی وائرس کا ہزاروں شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لینے کا سلسلہ نہ رک سکا ،ملک بھر میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کر گئی،اسلام آباد میں مریضوں کی تعداد تین ہزار سے بڑھ گئی،کے پی کے
میں مریضوں کی تعداد چار ہزار تک ہو گئی،پنجاپ میں مریضوںکی تعداد 3 ہزار آٹھ سو تک پہنچ گئی،سندھ میں ڈینگی کے مریض تین ہزار تک پہنچ گئے،بلوچستان میں ڈینگی مریض 2 ہزار 7 سو سے زائد ہو گئے،آزاد کشمیر میں تعداد 4 سو زائد ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق ڈینگی مچھر نے اب تک 31 سے زائد معصوم شہریوں کو موت کی نیند سلا دیا، مرنے والے 9 مریضوں کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔