راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ ڈینگی مچھر پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہوگئی ، چولیس گھنٹوں میں مزید 157 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔ محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایاکہ ہسپتالوں کی تمام وارڈز میں فقط ڈینگی کے مریض ہی موجود ہیں ،دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران
157 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ،ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 5229 تک جا پہنچی ،ڈینگی سے متاثرہ بیشتر مریضوں کو ہولی فیملی، بینظیر اور ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا جا رہا ہے،ہسپتالوں میں بستر کی کمی کے باعث مریضوں کو نجی اسپتالوں میں بھی ریفر کیا جا رہا ہے ، یاد رہے کہ ڈینگی مچھر سے اب تک 18 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔