کراچی (این این آئی)سندھ میں ڈینگی کا مچھر شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کررہا ہے۔ کراچی میں مریضوں کی تعداد 2800 سے زائد ہوگئی ہے۔ سندھ میں 3000 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ صرف اس ماہ 1500 کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔ڈینگی کنٹرول پروگرام کے مطابق سندھ میں بھی ڈینگی مچھرسے
متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ اب تک سندھ میں 11 افراد اس مرض سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ سندھ میں مریضوں کی یہ تعداد پچھلے 2 سالوں سے زیادہ ہے۔سندھ کے باقی اضلاع میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 136 ہے، صرف سمتبر کے مہینے میں ڈینگی کے 1500 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔