اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب کے تمام نجی لیبز اور ہسپتالوں میں ڈینگی ٹیسٹ کی قیمت کتنے روپے مختص کر دی گئی؟ جانئے

datetime 27  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائیزڈہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی زیرصدارت یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزمیں ڈینگی ٹیسٹوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں نجی سیکٹرکے ہسپتالوں اور لیبارٹریز کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس کے حاضرین کو آگاہ کیاگیا کہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے ڈینگی ٹیسٹ بالکل مفت کئے جا رہے ہیں۔نجی سیکٹرکے نمائندگان نے مریضوں کو مفت سہولت دینے پر حکومت کی کاوش کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت کے ساتھ مکمل کوارڈینیشن میں رہیں گے۔ نجی لیبز اور ہسپتال این ایس 1- ، پی سی آر، ایل ایف ٹی، الیکٹرولائٹس، آئی جی ایم اور آئی جی جی ٹیسٹوں پر 35فیصد رعایت دیں گے۔علاوہ ازیں پنجاب کے تمام نجی لیبز اور ہسپتالوںمیں ڈینگی ٹیسٹ کی قیمت 90روپے مختص کر دی گئی ہے۔نجی سیکٹر کے نمائندوں نے ہسپتالوں میں 5فیصد بستروں کوڈینگی کے مریضوں کیلئے بھی مختص کرنے کی یقین دہانی کرائی اور ہر ہسپتال میں ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کی ایس او پی کے مطابق ڈینگی کائونٹرز بھی قائم کئے جائیں گے۔ سپیشل سیکرٹری نے نجی سیکٹر کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی پر سراہا اور نجی سیکٹر سے مکمل کوارڈینیشن کا حکم دیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ نجی ہسپتالوں کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو مفت تربیت بھی مہیاکی جائے گی۔نجی سیکٹر کی کسی بھی لیب یا ہسپتال کے خلاف غیرقانونی اقدام پرپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2010کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…