کراچی(آن لائن)شہر کراچی میں ڈینگی اور کانگو وائرس بے قابو، سانگھڑ کا رہائشی کراچی کے جناح اسپتال میں جان کی بازی ہار گیا، تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے رہائشی ہادی بخش کو کانگو وائرس کے باعث کراچی منتقل کیا گیا جہاں وہ جناح اسپتال میں زیر علاج تھا تاہم دوران علاج جانبر نہ ہوسکا اور جان کی بازی ہار گیا امسال کانگو وائرس سے متعدد اموات ہوچکی ہیں جبکہ ڈینگی وائرس بھی تشویشناک حد تک تیزی سے پھیل رہا ہے صوبے میں صرف رواں ماہ 11 سو 37 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ ڈینگی وائرس کے سبب 11 شہری جان سے
ہاتھ دو چکے ہیں۔شہر قائد میں صفائی کے ناقص انتظامات اور شہری و صوبائی حکومتوں کی غفلت کے باعث کیڑے مکوڑوں کی بھرمار ہوچکی ہے اور جناح اسپتال سمیت بڑے سرکاری اسپتالوں میں کیڑوں مکوڑوں کی بہتات ہوچکی ہے۔ماہرین نے کیڑے مکوڑوں کی اچانک آمد کو موسمی تبدیلی کا شاخسانہ قرار دیا ہے تاہم۔حکومت اب تک ڈینگی مچھر سمیت ان کیڑے مکوڑوں کے خلاف کوئی اسپرے نہیں کرا سکی جس کے باعث ماہرین کی جانب سے بڑے پیمانے پر شہریوں کے مختلف امراض میں مبتلا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔