ہفتہ‬‮ ، 25 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 103 خوردنی تیل ، بناسپتی گھی برانڈز انسانی صحت کیلئے مضر قرار دیدیا

datetime 23  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) پنجاب فوڈ اتھارٹی (پی ایف اے) نے 103 خوردنی تیل اور بناسپتی گھی کے برانڈز کو انسانی صحت کے لیے مضر قرار دے دیا۔اتھارٹی نے ان برانڈز کی پیداوار اور ڈسٹریبیوشن کو اس وقت تک روک دیا ہے جب تک یہ کمپنیز کھانے کے معیار پر پورا نہیں اترتیں، اس کے ساتھ ساتھ پی ایف اے نے مارکیٹ سے ان برانڈز کا 68 ہزار 120 کلو گھی اور تیل کو ہٹا دیا۔صوبائی فوڈ ریگولیٹری ادارے کی جانب سے

خوردنی تیل اور چربی کے نمونے لینے کی مہم 2019 کے نتائج کو جاری کردیا، جس میں بتایا گیا کہ فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لیبارٹری جائزے کے لیے صوبے بھر میں بلائنڈ سیمپلنگ کے طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے کمپنی کے نمائندوں کی موجودگی میں مارکیٹ سے کھانے پکانے کے تیل اور گھی کے 317 نمونے حاصل کیے۔وہ برانڈز جو حفاظتی اور معیاری پیرامیٹرز پر پورا نہیں اترتے ان میں جیوبناسپتی، کسان بناسپتی گھی، پوٹوہار کوکنگ آئل، ستارہ کوکنگ آئل، قلعہ خیبر بناسپتی، کسان سپر کوکنگ آئل، ملتان بناسپتی، کمانڈر کوکنگ آئل، شافی ویجیٹیل گھی، برا خیبربناسپتی گھی، مثال بناسپتی، فاطمہ کوکنگ آئل، درہ خیبر بناسپتی، فوڈی سن فلاور کوکنگ آئل، سویرا کوکنگ آئل، سیزنز بناسپتی، پنجاب کوکنگ آئل، سیزنز کوکنگ آئل، پنجاب بناسپتی، دعوت کوکنگ آئل، ماسٹر پام اولین آئل، سن ڈروپ کوکنگ آئل، کیئر بناسپتی گھی، کیئر کوکنگ آئل، بیک مین فرائی او فرائنگ آئل، محبوب کوکنگ آئل، چاندی سونا بناسپتی، ایشیا بناسپتی، تحفظ بناسپتی، چاند بناسپتی (وی ٹی ایف)، ممتا بناسپتی (وی ٹی ایف)، حور کوکنگ آئل، جشن بناسپتی، منہا بناسپتی، نقاش بناسپتی، جیو بناسپتی، جیو کوہ نور بناسپتی، خوشبو بناسپتی، وطن کوکنگ آئل، ڈالڈہ فورٹیفائیڈ سن فلاور کوکنگ آئل، صوفی سن فلاور کوکنگ آئل، مومن کوکنگ آئل، مومن سن فلاور کوکنگ آئل، برکت بناسپتی، اریج پریمیئم کوکنگ آئل، صادق کوکنگ آئل، ایوا پریمیئم کوالٹی وی ٹی

ایف بناسپتی، مالٹا بناسپتی، سویا سپریم بناسپتی، برکت کوکنگ آئل، حفیظ بناسپتی، فواد بناسپتی، مان بناسپتی، انعام بناسپتی، آغاز بناسپتی، حیات پام اولین، توانائی پام اولین، گل بناسپتی، مجاہد کوکنگ آئل، مجاہد سویابین کوکنگ آئل، فاطمہ پام اولین آئل، زیتون ریفائنڈ پام اولین آئل، ممتاز کوکنگ آئل، مدنی کوکنگ آئل، اوکے کوکنگ آئل، ماہا بناسپتی، روحی بناسپتی، ملتان کنولا کوکنگ آئل

روحو کنولا کوکنگ آئل، اتحاد کنولا کوکنگ آئل، ایشیا پیور کوکنگ آئل، ایشیا پیور کنولا آئل ماز سپریم بناسپتی گھی، شہباز کوکنگ آئل، شمع بناسپتی، مولوی کوکنگ آئل، انداز بناسپتی، قادر بناسپتی، حفیظ کوکنگ آئل، گنج شکر کوکنگ آئل، شافی کوکنگ آئل، طیب کوکنگ آئل، راحت کوکنگ آئل، راحت بناسپتی، ایس بی گولڈ کنولا آئل، ایس بی گولڈ کوکنگ آئل، سدرا کوکنگ آئل، معاذ سپریم پکوان آئل

فوجی کوہ نور بناسپتی، شہروز بناسپتی، خوشی کوکنگ میڈیم، ماسٹر شیف کوکنگ آئل، اے سی پی فولڈ بناسپتی، اتحاد پام اولین کوکنگ آئل، تقوی کوکنگ آئل اور خالص کوکنگ آئل شامل ہیں۔پی ایف اے کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان کا کہنا تھا کہ نمونے حاصل کرنے کی مہم کا مقصد یہ تھا کہ اس میں مطلوبہ غذائیت کی موجودگی اور معیار کے بارے میں معلوم ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ لیبارٹری ٹیسٹ رپورٹ کے جائزے میں 56 نمونے معیار کی متعین

مقدار جبکہ 47 حفاظت کے پیرامیٹرز پر پورا نہ اترسکے، اس کے علاوہ 211 برانڈز ایک نشان تک پائے گئے جبکہ 3 دیگر برانڈز غلط لیبل پر ناکام رہے۔محمد عثمان کا کہنا تھا کہ اتھارٹی خوراک کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور اس پر پورا اترنے میں ناکام ہونے والے برانڈز مزید کسی حکم کے آنے تک معطل رہے گے۔ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی واضح کیا گیا کہ وہ لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے مختلف برانڈز کے نمونے دوبارہ حاصل کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…