کراچی(این این آئی)شہرقائد میں ڈینگی وبائی صورت اختیارکرگیا،جب تک کچرااورسڑکوں پرکھڑاپانی صاف نہیں ہوگاڈینگی کنٹرول نہیں کیاجاسکتا۔ماہرین نے خبردارکیاہے کہ رواں سال ڈینگی وائرس سے 8 متاثرہ افرادجاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 2008 سے زائدافرادڈینگی سے متاثرہوئے ہیں،95 فیصدکیسزصرف کراچی سے رپورٹ ہوئے ۔محکمہ صحت سندھ کاڈینگی
پرووینشن اینڈکنٹرول پروگرام غیرفعال اوربلدیہ عظمی کراچی کی اسپرے مہم غیراعلانیہ طورپربندہوچکی ہے۔کراچی میں ڈینگی مچھرکے حملوں سے24 گھنٹوں کے دوران 48 افرادمتاثرہوئے،جبکہ رواں ماہ 575 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق کیروسین آئل پانی میں ڈال دیاجائے توکافی حدتک ڈینگی کوقابوکیاجاسکتاہے۔