ایک ہی خاندان کی دس خواتین نے چھاتی کے کینسر کو شکست دے دی

18  ستمبر‬‮  2019

لندن(این این آئی)لندن میں ایک ہی خاندان کی دس خواتین نے چھاتی کے کینسر کو شکست دے کر خوب جشن منایا۔تمام خواتین کا تعلق لنکن شائر کے علاقے کونسگسبی اور بوسٹن سے ہے جو آپس میں ماں بیٹیاں، چچیاں، دیورانیاں، جیٹھانیاں اور بہوئیں ہیں۔ ان تمام خواتین نے کم و بیش 15سال تک زندگی برقرار رکھنے کے لیے چھاتی کے کینسر سے جنگ کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چھاتی کے کینسر کو شکست دینے والی خواتین کی عمر 47 سے 81 برس کے درمیان ہے جو اب بذات خود دیگر خواتین میں کینسر سے متعلق آگہی پھیلا رہی ہیں۔ ان میں ایک

خاتون 78سالہ جوئس ویٹ کو سب سے پہلے 2002 میں چھاتی کا کینسر تشخیص ہوا تھا جب کہ ان کے بھانجے کی اہلیہ جین ریزن کی 2017 میں کامیاب کی سرجری کی گئی۔ 55 سالہ وینیسا ہو جو کینسر میں مبتلا ہونے والی اس خاندان کی 8 ویں خاتون تھیں بتاتی ہیں کہ ہم سب نے ایک ساتھ کینسر کا مقابلہ کیا ہے، اس دوران ایک دوسرے سے اپنے تجربات کا تبادلہ کرتے رہے جس سے حقیقی معنوں میں ایک دوسرے کو مدد ملی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ ہم سب کو ایک دوسرے سے بہت مدد ملی، چونکہ ہم ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے اس لیے ہم سب ایک دوسرے کے لیے موجود ہوتے تھے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…