اسلام آباد (این این آئی)جڑواں شہر راولپنڈی او اسلام آباد کی انتظامیہ ڈینگی مچھروں کی آبادی میں اضافہ روکنے میں ناکام ہوگئی ،ہولی فیملی ہسپتال میں ڈینگی کے دو مریض جاں بحق ہوگئے ،جاں بحق ہونے والی ستائیس سالہ صوبیہ کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق
ڈینگی سے جاں بحق دوسرے مریض عمیر کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔ہسپتال ذرائع نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 148 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق84 مریض راولپنڈی جبکہ 63 مریض اسلام آباد کے رہائشی ہیں،ایک مریض چکوال سے ڈینگی بخار کے مرض میں زیر علاج ہے، ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2305 ہے،1479 مریض راولپنڈی، 80 مریض اسلام آباد سے لائے گئے،دس مریض چکوال، 8 اٹک اور دو مریض جہلم سے رپورٹ ہوئے،گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 916 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی،سرکاری ہسپتالوں میں اضافی وارڈز کے باوجود ڈینگی مریضوں کیلئے جگہ ختم کر دیا گیا ،ریلوے،کنٹونمنٹ بورڈ ،پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈینگی وارڈز قائم کر دیا گیا ،ڈینگی بخار سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چھ ہوگئی۔