امریکہ کا سانس کی بیماریوں میں اضافے کے سبب ای سگریٹس پر پابندی کا اعلان

16  ستمبر‬‮  2019

نیویارک (این این آئی)امریکہ نے سانس کی بیماریوں میں اضافے کے سبب ای سگریٹس پر پابندی کا اعلان کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ لوگوں کی صحت ای سگریٹ کی وجہ سے بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور وہ موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ الیکٹرانک سگریٹ، اس کے آلات، اور مختلف ذائقوں والی نکوٹین سے بھرے سگریٹ پر مکمل پابندی عائد کی جا رہی ہے۔دوسری جانب ایک اجلاس کے دوران امریکی ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ

زیادہ تر سانس کی بیماری میں مبتلا افراد نے مختلف پھلوں کے ذائقوں والے اجزاء سے بھرے سگریٹ کا استعمال کیا تھا۔اس ضمن میں امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اس بات سے اچھی طرح واقف ہیں کہ ای سگریٹ ایک بہت بڑا کاروبار بن چکا ہے مگر اس سے بہت مسائل جنم لے رہے ہیں جس کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔ گزشتہ چند سالوں میں امریکہ کے اندر بچوں میں ای سگریٹ کے استعمال کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے اور ایک اندازے کے مطابق 30 لاکھ سے زائد بچے اس بری عادت میں مبتلا ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…