پڑھیں صبح صبح خوشی کی خبر

15  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت یونیورسل ہیلتھ کوریج کی یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے،پرائمری ہیلتھ سسٹم کو مضبوط کیے بغیر صحت کے شعبے میں بہتری نہیں آ سکتی ۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ

حکومت یونیورسل ہیلتھ کوریج کی یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے۔ انہوںنے کہاکہ نادار اور پسماندہ طبقات جو علاج کرانے کی سکت نہی رکھتے ان کو علاج کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پرائمری ہیلتھ کییر کو مضبوط بنارہے ہیں ،پرائمری ہیلتھ سسٹم کو مضبوط کیے بغیر صحت کے شعبے میں بہتری نہیں آ سکتی ۔انہوںنے کہاکہ حکومت غربت کی لکیر سے نیچے بسنے والے افراد کو ھیلتھ کارڈ دے رہی ھے ۔انہوںنے کہاکہ غریب اور نادار کو علاج فراہم کرنا ریاست کا حق ھے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں خصوصی افراد کو ھیلتھ کارڈ دے رھے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ اوور سیز پاکستانیوں کو ھیلتھ کارڈ دے رھے ۔انہوںنے کہاکہ صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لا رھے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ اسلام آباد کو ہیلتھ کے حوالے سے ماڈل سٹی بنا رھے ۔انہوںنے کہاکہ عوام کی بہتری کیلئے صحت کے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔انہوںنے کہاکہ 50% سے زیادہ آبادی غربت کی لیکیر کے نیچے زندگی گزار رہے،حکومت کیسے تمام لوگوں تک صحت کی سہولیات پہنچا سکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے لوگوں کے مسائل مدںظر رکھتے ہوئے صحت انصاف کارڈ متعارف کروایا۔ انہوںنے کہاکہ صحت کارڈ 43 اضلاع میں دیا جا چکا ہے،صحت کارڈ کے زریعے 720000 کی مدد کی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی پالیسی کوئی مفروضہ نہیں،تمام اقدامات کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے،مستقبل کا ہیلتھ کئیر سسٹم ٹھیک کرنا ہے،اسلام آباد میں ماڈل ہیلتھ کئیر سسٹم متعارف کروائیں گے،شہری اور دیہی علاقوں میں تمام سہولیات ہونگی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…