لاہور (این این آئی )حجامہ طریقہ علاج کے ذریعے دو سو بیماریوں کا علاج ممکن ہے ، جن میں پٹھوں کا کھچائو، جوڑوں کا درد ڈپریشن ، آدھے سر کا درد ،ہائی بلڈپریشر، ہاتھ پائوں کا سن ہو جانا، خواتین کے ہارمونز کی خرابی ، الرجی ، اور سورائیسس قابل ذکر ہیں،یہ بہت بڑی غلط فہمی ہے کہ حجامہ میں کٹ لگائے جاتے ہیں، کٹ لگانے کی صورت میں جلد کے نیچے موجود خون کی نالیوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار حجامہ تھراپسٹ حکیم محمد ابو بکر
نے مطب الفاروق و حجامہ سنٹر کالج روڈ پتوکی میں حجامہ کیمپ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حجامہ میں کبھی بھی نالیوں سے خون نہیں نکالا جاتا او رجو ایسا کر رہے ہیں۔ وہ حجامہ سے نا بلد ہیں اور بجائے شفاء کے نقصان پہنچا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حجامہ میں زیادہ اہم کردار سکریشن کا ہے اور یہ کٹ نہیں بلکہ سکریچ کیا جاتا ہے جس سے جلد تہوں سے غیر ضروری مواد نکلتا ہے جس میں مردہ خلیے اور جراثیم ہوتے ہیں۔