جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

یہ طریقہ علاج 148بیماریوں کے علاج میں شفاء بخش ہے، طبی ماہرین کا انکشاف

datetime 5  ستمبر‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) پاکستان اورینٹل میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اور پاکستان اورینٹل سوسائٹی آف ہیلتھ کئیر پروفیشنلز کے باہمی اشتراک سے درد کے خاتمہ میں آکو پنکچر کا کردار کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار رضا میڈیکل کمپلیکس شادمان جیل روڈ لاہور میں منعقد ہوا۔

جس میں نامور معالجین اور میڈیکل کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد بھٹی نے متبادل ادویات کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی ۔انہوں نے خصوصا آکو پنکچر طریقہ علاج کو وضاحت سے بیان کیا ۔انہوں نے بتایا کہ باریک سوئیوں کو جسم پر موجود انرجی پوائنٹس پر لگانے سے شفائی تحریکیں جنم لیتی ہیں انہی پوائنٹس پر مختلف میڈیکٹڈ سیمولیٹرز کی مدد سے انرجی پیدا کر کے شفاء حاصل کی جاتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ آکو پنکچر طریقہ علاج کو عالمی ادارہ صحت WHOنے 148بیماریوں کے علاج میں شفاء بخش قرار دیا ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین ڈاکٹر ضمیر حسین جعفری ،ڈاکٹر مظہر بھٹی ،ڈاکٹر محمد مصعب بھٹی ،ڈاکٹر ملک ذکاء،ڈاکٹر عامر ،حکیم محمد افضل میوء ،حکیم حبیب الرحمن ،حکیم عمر توصیف،حکیم محمد ابوبکر،ڈاکٹر سویرا اور ڈاکٹر سحرش نے بتایا کہ آکو پنکچر طریقہ علاج کے ذریعے فالج ،لقوہ ،درد شقیقہ ،پٹھوں کا کھچاؤ،ہاتھ،پاؤں کا سُن ہو نا اور دیگر بیماریوں کا علاج بڑی کامیابی سے کیا جا رہا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…