جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، فنڈز میں اضافہ بھی ناگزیر ہے ،ڈاکٹر ظفر مرزا

datetime 3  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزانے کہاے کہ صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، فنڈز میں اضافہ بھی ناگزیر ہے ، وزارت صحت وزارت بہبود آبادی کیساتھ ملکر کام کر رہی ہے، اداروں میں اصلاحات ضروری ہیں،معلومات پالیسی اپنانے سے مسائل کے حل کی تلاش ممکن ہے ۔ منگل کو معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ صحت کے مختلف شعبوں میں فنڈز میں اضافہ ناگزیر ہے۔انہوںنے کہاکہ وزارت صحت وزارت بہبود آبادی کیساتھ ملکر کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھر پور تعاون کرنے پر ڈونر زکے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے دو سو بلین روپے احساس پروجیکٹ کے لیے مختص کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اداروں میں اصلاحات ضروری ہیں۔انہوں نے کہاکہ معلومات پالیسی اپنانے سے مسائل کے حل کی تلاش ممکن ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جب ہم با غور مشاہدہ کرتے ہیں تو ہمیں مسائل کا اندازہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے اداروں کا کام ہے عوام کے مسائل کو حل کرنا۔انہوں نے کہاکہ چالیس لاکھ خواتین نا چاہتے ہویے بھی حمل کے مراحل سے گزرتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ آبادی کا بڑھنا سماجی مسئلہ ہی نہیں معیشت کا بھی مسئلہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایک ہی وقت میں حکومت لوگوں کی فلاح کی طرف گامزن ہے ۔انہوں نے کہاکہ سابق چیف جسٹس نے بھی آبادی کا نوٹس لیا تھا اور نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیا تھا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ نے کہا پاپولیشن کے حوالے میٹنگ میں حصہ لیا۔انہوں نے کہاکہ آبادی کیلئے فنڈ میں دس بلین روپے سے رکھا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ آبادی پر کنٹرول کے لیے وزارت مذہبی رہنماؤں سے بھی معاونت حاصل کریں گے۔انہوں نے کہاکہ 65ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کا ٹاسک ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومتوں کو بھی آبادی کم کرنے کیلئے فنڈ دیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ اداروں میں اصلاحات کے حوالے سے وزیراعظم نے خصوصی ہدایت کی ہے،81 ملین ڈالر شعبہ صحت پر خرچ کرتا ہے ،یہ فگرز کم ہیں،بحیثیت قوم ہمیں اس مسئلے پرسوچنا ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ آبادی کے مسائل حل کرنے کیلئے ٹاسک فورس بنائی گئی ہے ،فیملی پلاننگ کے حوالے سے عوام میں آگاہی دی جائے گی ،وزارت ہیلتھ پاپولیشن اس پر مشاورت کرے گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…