اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

راولپنڈی ، ڈینگی وائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی

datetime 29  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن)راولپنڈی میں ڈینگی ایمرجنسی نافذ ہونے کے باوجود ڈینگی وائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد 500 سے تجاوز کرگئی ہے مریضوں کی تشویشناک صورتحال پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے شہر کے تینوں سرکاری ہسپتال کا دورہ کیا اور تفصیلی بریفنگ لی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے شہریوں پر تابڑ توڑ حملے جاری ہیں شہر کے تینوں الائیڈ ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 500سے تجاوز کر گئی متاثرہ افراد میں سے 3کی حالات انتہائی تشویشناک ہے ذرائع کے مطابق شہر کے پرائیوٹ ہسپتالوں،کلینک میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 300تک پہنچ گئی ہے جمعرات

کے روز وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تشویشناک حالات پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر،بے نظیر بھٹو جنرل ہسپتال اور ہولی فیملی ہسپتال کا دورہ کیاجہاں پر انہوں نے ڈینگی سے متعلق ہسپتال انتظامیہ سے تفصیلی بفریفنگ لی جبکہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں 700سے زائد ڈینگی سے متاثرہ افراد نے ہسپتالوں کا رخ کیا جن میں سے صحت مند مریضوں کو علاج معالجے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور پولی کلینک میں بھی ڈینگی مریضوں کی تعداد 100سے تجاوز کرگئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…