حالیہ مون سون بارشیں : جڑواں شہروں سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کا ڈنگ تیز،ہسپتال مریضوں سے بھر گئے

28  اگست‬‮  2019

لاہور( آن لائن ) مون سون کی بارشوں کے بعد جڑواں شہروں سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی تیزی سے پھیلنا شروع ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران 67 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 47 کا تعلق راولپنڈی جبکہ 17 مریض اسلام آباد سے رپورٹ ہوئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد میں سے ایک مریض کا تعلق لاہور سے ہے۔ پنجاب بھر میں ایک ماہ کے دوران مریضوں کی تعداد 374 پر پہنچ گئی ہے۔یاد رہے پنجاب کے علاوہ سندھ بھرمیں بھی ڈینگی بخار

سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک مختلف اسپتالوں میں ڈینگی بخار کے 1072 کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 1014 افراد کا تعلق کراچی شہر سے ہے۔گزشتہ ماہ کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 815 تھی۔ ایک ماہ میں 200 سے زائد کیسسز سامنے آئے ہیں۔محکمہ صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگست سے دسمبر کے درمیان ڈینگی کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔ اس موسم میں شہریوں کو بہت زیادہ احتیاط کا مشورہ دیا گیاہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…