اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

عوام کو ایک اور بڑا جھٹکا،حکومت نے مختلف ٹیسٹوں اور ادویات مہنگی کرنے کے بعد سی ٹی سکین ٹیسٹوں کی فیس میں بھی بڑا اضافہ کردیا

datetime 26  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پنجاب حکومت نے مختلف ٹیسٹوں اور ادویات مہنگی کرنے کے بعد سی ٹی سکین ٹیسٹ پر بھی سبسڈی ختم کردی۔ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے 17 اضلاع کے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے زیر انتظام ہسپتالوں میں سی ٹی سکین ٹیسٹ کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں سی ٹی سکین مشینیں نصب کرنے والی کمپنیوں کو ٹیسٹ کی فیس وصول کرنے کا اختیار سونپ دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق 2017 میں ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں سی ٹی سکین نصب کرنے والی کمپنیاں اب خود رقم طے کریں گی۔قیمتیں بڑھنے کے بعد ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتال جانے والے مریضوں کو سی ٹی سکین کے لیے 2500فیس ادا کرنا ہوگی۔اس سے پہلے ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں سی ٹی سکین رعایتی قیمت پر ہوتے تھے۔اس سے قبل انڈورمریض ٹیسٹ کے لیے 1,000 روپے جبکہ پنجاب حکومت 2000 کا خرچہ برداشت کرتی تھی، جبکہ آؤٹ ڈور مریضٹیسٹ کے لیے مریض اور صوبائی حکومت دونوں برابر خرچہ برداشت کرتے تھے۔ماضی میں حکومت کے سبسٹڈائزڈ ریٹ پرٹیسٹوں کی قیمت کمپنیوں کو جاتی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے 17 اضلاع کے ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کے میڈیکل سپرٹنڈنٹس کو اس حوالے سے مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔  پنجاب حکومت نے مختلف ٹیسٹوں اور ادویات مہنگی کرنے کے بعد سی ٹی سکین ٹیسٹ پر بھی سبسڈی ختم کردی۔ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے 17 اضلاع کے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے زیر انتظام ہسپتالوں میں سی ٹی سکین ٹیسٹ کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…