راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی میں ڈینگی کا شکار مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کے باوجود شہر کے متعدد علاقوں میں انسداد ڈینگی سپرے اور فوگنگ شروع نہ ہو سکی ۔ ذرائع کے مطابق تینوں الائیڈ ہسپتالوں میں ڈینگی بخار میں مبتلا مریضوں کی تعداد 350سے تجاوز کرگئی ،گزشتہ 48 گھنٹوں میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 58 ہو گئی۔
ڈینگی سے متاثرہ مریضوں مریضوں کی زیادہ تعداد ہولی فیملی، ڈی ایچ کیو اور بینظیر ہسپتال میں داخل ہے،وزیر صحت یاسمین راشد نے بھی ڈینگی کے سلسلے میں بینظیر ہسپتال کا دورہ کیا ،یاسمین راشد نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈینگی پر بریفنگ بھی لی۔ ڈی سی راولپنڈی محمد علی رندھاوا نے کہاکہ ڈینگی کنٹرول کیلئے راولپنڈی انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے۔