حجامہ کے ذریعے 71 سے زائد بیماریوں کا علاج بڑی کامیابی سے کیا جا رہا ہے : حکماء

26  اگست‬‮  2019

لاہور (این این آئی) کوئی بھی علاج کسی ایک خاص مذہب ، قبیلہ اور قوم کے لیے نہیں ہوتا بلکہ پوری انسانیت کے لیے ہوتا ہے یہ الگ بات ہے کہ کچھ چیزیں کچھ مخصوص مذاہب یا خطوں کی دریافت ہوتی ہیں لیکن اس سے پوری کی پوری انسانیت استفادہ حاصل کرتی ہے۔

حجامہ سنت طریقہ علاج ہے جو انسانیت کے لیے معراج کے موقع پر اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کریم ؐکو تحفہ کے طور پر پیش کیا۔ ان خیالات کاا ظہار پروفیسر حکیم ڈاکٹر چوہدری شبیر احمد راں ، پروفیسر حکیم محمد اصغر ، حکیم سید عمران فیاض، محمد اسحاق ، حکیم محمد احمد ، حکیم محمد افضل میو، حکیم محمد ابو بکر ، حکیم مخدوم اختر، حکیم محمد اسماعیل اختر ، حکیم ثاقب ، حکیم ڈاکٹر شہزادہ سبطین الحسن ، حکیم عبداللہ مجاہد، حکیم محمد ادریس ، حکیم مبشر ندیم، پروفیسر ڈاکٹر انجم ، ڈاکٹر حفیظ الرحمن اور دیگر نے مطب الفاروق حجامہ انسٹیٹیوٹ کالج روڈ پتوکی کے زیر اہتمام منعقدہ فری حجامہ کیمپ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ علاج کے مختلف اقسام ہیں جن میں ایلو پیتھک ، ہومیوپیتھک، یونانی ایورویدک ، طب نبوی، کروموپیتھی، الیکٹرو ہومیو پیتھی، کلر تھراپی، ہائیڈروپیتھی، میگنٹ تھراپی، آکو پنکچر، طب مفرداعضاء(علاج بالغذا) قابل ذکر ہیں حجامہ سنت موکدہ طریقہ علاج ہے جس کے ذریعے 71 سے زائد بیماریوں کا علاج بڑی کامیابی سے کیا جار ہا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ آکو پنکچر طریقہ علاج کے طرح حجامہ طریقہ علاج میں بھی عطائیت نہیں ہو سکتی کیونکہ حجامہ صرف ماہر حجامہ ہی لگا سکتا ہے جو بیماریوں کے صحیح پوائنٹس کا انتخاب کر سکتا ہے اور جسے بیماریوں کے صحیح پوائنٹس کا علم نہ ہو وہ حجامہ نہیں لگا سکتا ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…