نیویارک(آن لائن) امریکہ میں محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ویپنگ (الیکٹرانک سگریٹ یا اس سے ملتی جلتی مصنوعات) کے باعث سانس کی بیماری میں مبتلا ایک مریض دم توڑ گیا ہے۔حکام کے مطابق یہ امریکہ میں ویپنگ کے نتیجے میں واقع ہونے والی پہلی موت ہے۔ ویپنگ الیکٹرانک سگریٹ یا اسی طرح کے کسی آلے کے
ذریعے بننے والے بخارات کو پھونکنے (پینی) کو کہتے ہیں۔ماہرینِ طب امریکہ میں پھیپھڑوں کی ایک پراسرار بیماری کی تحقیقات بھی کر رہے ہیں جو ان کے مطابق الیکٹرانک سگریٹ کے استعمال سے پھیلتی ہے۔بیماریوں کی روک تھام کے ادارے سی ڈی سی کا کہنا ہے کہ امریکہ کی 22 ریاستوں میں پھیپھڑوں کی اس بیماری کے 193 ممکنہ کیسوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔