200حجاج کرام کو مفت طبی امداد فراہم کر کے سعودی عرب نے ایران کے دل جیت لئے

24  اگست‬‮  2019

ریاض (این این آئی) 1440ھ کے حج سیزن کے موقع پر دنیا بھر سے آئے اللہ کے مہمانوں کوسعودی عرب میں ہرممکن سہولت اور مدد فراہم کی گئی۔ اس موقع پر ایران کے 199 حجاج کرام کو بیمار ہونے پر مملکت میں مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے النور ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فواز الجھنی نے بتایا کہ حج کے موقع پر ہسپتال کے شعبہ حادثات میں 199 مریض ایرانی حجاج کرام کو لایا گیا جہاں ان کا مفت علاج کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ہسپتال کے داخلی وارڈز میں ایران کے 71 مریضوں کو داخل کیا گیا۔ ایرانی

مریض حجاج کرام کی 20 کامیاب سرجریاں کی گئیں اور انہیں ہسپتالوں میں ہرممکن طبی امداد فراہم کی گئی۔ الجھنی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی وزارت صحت کی طرف سے ایرانی حجاج کرام کو حج کے موقع پر ہر ممکن طبی، تکنیکی اور نرسنگ کی سہولت فراہم کی گئی۔خیال رہے کہ ایرانی حج آرگنائزیشن کے چیئرمین ڈاکٹر علی رضا حسین نے مکہ معظمہ میں قائم النور ہسپتال کا دورہ کیا اور انہوں نے وہاں پرزیرعلاج ایرانی زائرین وحجاج کرام کی عیادت کی۔ انہوں نیایرانی مریضوں کو سعودی عرب کی طرف سے مفت طبی امداد کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…