اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اگر آپ اضافی وزن یا توند کی وجہ سے پریشان ہیں تو پریشانی چھوڑ دیں بلکہ یہ مشروب روزانہ نہار پیٹ استعمال کریں ، فوائد آپ کو بھی دنگ کر دیں گے ۔سبز چائے میٹابولزم کو متحرک کرنے کی خصوصیات رکھتی ہے جس سے کیلوریز جل کر توانائی میں بدل جاتی ہیں جس کے نتیجے میں وہ چربی کی شکل اختیار نہیں کرپاتیں۔ سبز چائے میں موجود پولی فینولز اور دیگر اجزا میٹابولک افعال کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جس سے جسمانی وزن تیزی سے کم ہوتا ہے۔ یہ مزیدار مشروب کھانے
پینے کی اشتہا کی روک تھام کرتا ہے اور توند میں چربی کے ذخیرے نہیں ہونے دیتا۔ طبی ماہرین کے مطابق سبز چائے میں موجود انزائمے کو متحرک کرکے ذخیرہ شدہ چربی کو گھلانے میں مدد دیتے ہیں۔ توند سے نجات کے ساتھ ساتھ یہ مشروب صحت کو دیگر فوائد بھی پہنچاتی ہے یعنی اسے پینے سے کولیسٹرول لیول کم ہوتا ہے جس سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ چائے کینسر کا خطرہ بھی کم کرتی ہے۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔