اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

شیر خوار بچوں کے لئے ماں کا دود ھ بنیادی غذا ہے ، ماں کا دودھ بچوں کے مدافعتی نظام کو تقویت دیتا ہے‘ماہرین

datetime 17  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیمرگرہ (این این آئی) شیر خوار بچوں کے لئے ماں کا دودھ بنیادی غذا ہے ، ماں کا دودھ بچوں کے مدافعتی نظام کو تقویت دیتا ہے، عوامی آگاہی سیشن سے ماہرین کا خطاب اور واک کا اہتمام ۔اس سلسلے میں گزشتہ روز سیدو شریف میں ضلعی ہیلتھ افیسراورنگ زیب کے زیرنگرانی

ایل ایچ ڈبلیو پروگرام سوات میں آگاہی سیشن ایل ایچ ڈبلیو پروگرام کے کوارڈینٹر فضل عارف کے زیرصدارت منعقد ہوا ۔اس سیشن میں ایل ایچ ڈبلیو پروگرام سے وابستہ لیڈی ہیلتھ سپروائزر اور لیڈی ہیلتھ ورکرز نے شرکت کی ۔ اس موقع پرسید انعام الحق نے آگاہی مہم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔جبکہ ایل ایچ ڈبلیو پروگرام کے کوارڈینٹر فضل عارف نے شرکاء پر زور دیا کہ جدید طب کے مطابق ماں کا دودھ شیر خوار بچوں کے لئے سب سے بہترین غذا ہے جو بچوں کی جملہ ضروریات پوری کرتی ہے ۔لہذا ماں کے دودھ پلانے کے حوالے سے جتنے مفروضے اور غلط فہمیاں ہیں ان کو دور کیا جائے۔ محکمہ صحت کے اہلکاروں کی اس حوالے سے کردار اور ذمہ داری انتہائی اھمیت کی حامل ہیں۔ایل ایچ ڈبلیو پروگرام کے کوارڈینٹر ڈاکٹر عارف نے مزید بتایا کہ ماووں کوآگاہی دی جائے کہ وہ بچوں کو دودھ پلانے کے حوالے سے جملہ احتیاط اور تقاضوں کا خیال رکھیں بالخصوص حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق درست طریقہ کار اختیار کریں اور چھوٹے چھوٹے وقفوں سے بچوں کو دودھ پلانا یقینی بنا ئیں۔ ایل ایچ ڈبلیو پروگرام کے ڈپٹی کوارڈینٹر ڈاکٹر نسرین صبانے ماووں پر زور دیا کہ قدرتی طور پر ماں کے دودھ میں بچوں کی نا صرف غذائی ضروریات کے تمام اجزاء شامل ہیں بلکہ ماں کا دودھ بچوں کے مدافعتی نظام کو تقویت دیتا ہے اور ان کو ہر قسم کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں کلیدی کردارادا کرتا ہے۔نومولود بچوں کو ماں اپنا پہلا دودھ لازم پلائے۔ اس دودھ میں بچے کے لئے انتہائی اہمیت کے اجزاء قدرت نے سمو دیئے ہیں لہذا کیمونٹی ہیلتھ ورکرز ماووں سے خصوصی طور پر اس سلسلے میںآگاہی دیں تاکہ صحت مند بچوں کے ذریعے ایک صحت مند معاشرے کو پروان چڑھایا جاسکے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…