اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

قربانی کے جانوروں کا خون زیر زمین چلا گیا حکومتی نااہلی سے بڑے پیمانے پر بیماریاں پھیلنے کا خدشہ

datetime 15  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) شدید بارشوں کے نتیجے میں جمع پانی میں قربانی کے جانوروں کا خون شامل ہوکر زیرزمین (بورنگ)کے کنووں میں چلاگیا جس کے نتیجے میں ہیضہ (ڈائریا) سمیت پیٹ کی دیگر بیماریوں پھیلنے کاخدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق عید الاضحی پر سٹرکوں پر

کی جانے والی قربانیوں کے نتیجے میں جانوروں کا خون بارش کے پانی میں شامل ہوکر زیرزمین بورنگ کے پانی میں چلاگیا ہے جس کے باعث بورنگ کے کنووں کاپانی پینے سے ہیضہ (ڈائریا) سمیت پیٹ کی دیگر بیماریوں پھیلنے کاخدشہ ہے۔جناح اسپتال کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمالی، سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر خادم قریشی کاکہناہے کہ جگہ جگہ جمع بارش کے پانی اوراس میں جانوروں کاخون شامل ہونے سے تعفن پھیل رہاہے۔ ڈائریکٹر صحت ڈاکٹر مسعود سولنگی کنے کہاہے کہ جگہ جگہ گندگی وظلاظت کے ڈھیر اوربارش کے جمع ہونے والے پانی میں قربانی کے جانوروں کا خون شامل ہونے سے کراچی میں ڈائریا وبائی صورتحال اختیار کرسکتا ہے۔محکمہ صحت نے کہا ہے کہ مون سون موسم میں مکھیوں اور حشرات کی تیزی سے افزائش نسل ہوتی ہے جو کھانے پینے کی اشیا کوآلودہ کرتی ہیں ایسی آلودہ اشیا کے استعمال کرنے سے ڈائریاکا مرض لاحق ہوتا ہے کیونکہ موجودہ موسم ڈائریا کاہے،عوام تلی ہوئی چیزیں، باسی کھانے، گلے سٹرے پھل، آئس کریم گولے گنڈے اور بازار میں فروخت کی جانے والی برف ہرگز استعمال نہ کریں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…