ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

موسمیاتی تبدیلیوں سے دنیا بھر کو 10 بڑے خطرات کا سامنا آلودگی پر قابو نہ پایا گیا تو تعداد میں کتنا بڑا اضافہ ہو جائے گا ؟

datetime 5  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی ) اقوام متحدہ کے ادراہ برائے عالمی صحت نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے دنیا بھر کو 10 بڑے خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے موسمیاتی تغیراتی تبدیلیوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی۔

جس میں بتایا گیا کہ رواں برس ماحولیات کو خطرات لاحق ہیں جس کے باعث بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کو خطرات لاحق ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موسمیاتی تغیراتی تبدیلیوں اور فضائی آلودگی سے ہر سال دنیا بھر میں 70 لاکھ سے زائد افراد پھپھڑوں کی خرابی، عارضہ قلب اور برین ٹیومر کی وجہ سے مررہے ہیں جبکہ دنیا بھر میں کینسر کا موذی مرض بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق 90 فیصد اموات ایسے ممالک میں ہوتی ہیں جہاں غربت یا متوسط طبقے سے وابستہ لوگ رہتے ہیں کیونکہ ان ملکوں میں صنعتیں، ٹرانسپورٹ اور زراعت کے شعبوں موجود ہیں جبکہ بیشتر گھروں میں مضرِ صحت ایندھن سے آگ لگا کر کھانا تیار کیا جاتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں پھیلنے والی بیماریوں کی سب سے بڑی وجہ ایندھن کا جلنا ہے جسے صنعتوں اور گاڑیوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ’ایندھن کے جلنے کی وجہ سے فضائی آلودگی بڑھتی ہے‘۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر آلودگی پر قابو نہ پایا گیا تو 2030 سے 2050 کے درمیان مرنے والوں کی سالانہ تعداد 70 لاکھ سے دگنی ہوجائے گی، اسی وجہ سے مستقبل میں ملیریا کی وبا اور درجہ حرارت میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر 2018 میں عالمی کانفرنس کا انعقاد جینیوا میں کیا گیا تھا جس میں ماہرین نے فضائی آلودگی پر قابو پانے کے طریقے اور قوانین کو منظور کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…