جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

بچے خوش اور کامیاب زندگی کیسے گزار سکتے ہیں ؟والدین کے لئے ماہر نفسیات کے شاندار مشورے

datetime 30  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مشہور ماہر نفسیات کارل پکارڈ نے والدین کی اس خواہش کے مد نظر چند شاندار مشورے مرتب کئے ہیں جو کہ پاکستانی والدین کے لئےبھی پیش خدمت ہیں ۔امریکی جریدے سائیکالوجی ٹوڈے نے پروفیسر کارل ای پیکارڈ کا ایک انٹرویو شائع کیا ہے جس میں انہوں نے والدین کو چند

مفید مشوروں سے نوازاہے۔ ہمیشہ بچوں کی تعریف کی جائے چاہےوہ کامیاب ہوں یا ناکام مگر ان کی محنت اور کوشش پر انہیں بھرپور طریقے سے سراہا جائے ۔ بچوں کو ہمیشہ موقع فراہم کیا جائے کہ وہ مسائل کے بارے میں خود جان سکیں ۔کوشش کریں کہ آپ انہیں اس بات سے آگاہ نہ کریں کہ مسئلہ کیا اور کہاں ہے بلکہ انہیں مسئلہ خود تلاش کر کے اس کے حل کے بارے میں سوچنے کا موقع دیں۔ بچوں سے کبھی بھی یہ امید نہ رکھیں کہ وہ بڑوں کی طرح عمل کریں گے، بچے ہمیشہ اپنی عمر کے مطابق ہی عمل کرتے ہیں اس حقیقت کو ہمیشہ مد نظر رکھئے ۔ بچوں میں تجسس کا مادہ پیدا کرنے کی کوشش کریں اور ان کے تجسس کی خواہش کی پزیرائی کریں ۔ اگر وہ کسی چیز کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو اس موضوع پر ان کی مدد کریں ، کبھی ان کو کسی چیز کی تلاش سے مت روکیں، بصورت دیگر ان کے اعتماد کو نقصان پہنچے گا۔ بچوں کو ہمیشہ نئے سے نئے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے تیار کرتے رہیں اور مشکلات کا مردانہ وار مقابلہ کرنے کی تربیت فراہم کریں اور حوصلہ افزائی کریں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…