راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسانی صحت پر سبزیوں کے فوائد بے پنا ہ ہیں جنہیں گنا نہیں جاسکتا،لیکن ایک سبزی ایسی بھی ہے جو ایک دو نہیں بلکہ کئی ایک فوائد کی حامل ہے۔ ان میں چند فوائدسے آج ہم آپ کو آگاہ کرتے ہیں ۔ ہرے پتوںوالوں یہ سبزی اینٹی آکسڈینٹ ہونے کے ساتھ ساتھ نا صرف کینسر سے بچاؤ بلکہ کینسر کے علاج میں معاون عناصر کا مرکب ہے۔پالک وزن گھٹانے کے لئے
بھی ایک انمول سبزی ہے کم کیلوریز کے ساتھ ساتھ وزن یہ سبزی وزن گھٹانے والے وٹامن سے بھی مالا مال ہے ۔اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور پالک آنکھوں کی صحت اور بینائی کے لئے انمول سمجھی جاتی ہے۔اس کے علاوہ پالک بلڈ پریشر کم کرنے میں بھی بے حد مددگار ثابت ہو تی ہے ۔آئرن کی بھرپور موجودگی کی مدد سے پالک آپ کی ہڈیوں کو مضبوط کرنے میں بے حد ممد و معاون ہے۔