لاہور(این این آئی) لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پچاس ہزار لیٹرمضرصحت تیل ہوٹلوں کو سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھاڑٹی ویجیلینس کی ٹیم نے لاہور میں بڑی کارروائی کر تے ہوئے جانوروں کی آلائشوں سے تیل نکال کرہوٹلوں کو سپلائی کرنے والی حمید آئل مل کو سیل کرکے پچاس ہزار
لیٹر تیل ضبط کر لیا ہے۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر)محمد عثمان نے چھ آئل ٹینکرز کا تین روز تک پیچھا کر کے تمام ملوث افراد اور فیکٹری کا پتہ لگایا ۔انہوں نے کہا کہ آئل مل میں قائم فیڈ رینڈنگ یونٹ میں جانوروں کی آلائشوں سے مضر صحت آئل تیار کیا جا تاتھا۔آلائشوں اور چربی سے نکالا گیا تیل متعدد موذی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔