اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

عازمین حج کی خدمت، سعودی محکمہ صحت کی 16 لیبارٹریز تیار، بلڈ بنک قائم

datetime 29  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی وزارت صحت کی طرف سے عازمین حج کی ہرممکن طبی امداد کو یقینی بنانے کے لیے مشاعر مقدسہ بالخصوص منیٰ اور عرفات میں بلڈ بنک قائم کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ تمام نوعیت کے ٹیسٹوں کی سہولت کے لیے 16 لیبارٹریز قائم کی گئی ہیں جہاں پر دن رات طبی عملہ حجاج کرام کی خدمت پرمامور ہوگا۔عرب ٹی وی کے مطابق عازمین حج کی خدمت کے لیے سعودی وزارت صحت کی

طرف سے قائم کردہ 8تجربہ گاہوں کو آپریشنل حالت میں لانے کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ۔ اس کے علاوہ سعودی شہریوں کے تعاون سے 8 بلڈ بنک قائم کیے گئے ہیں۔ ان تجربہ گاہوں پر سعودی عرب کے ماہر ڈاکٹر تعینات کیے گئے ہیں جو پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ اللہ کے مہمانوں کی خدت کے جذبے سے بھی سرشارہیں۔ مشاعر مقدسہ میں ہنگامی بنیادوں پرقائم کی گئی لیبزمیں کم سے کم وقت میں حجاج کرام کو ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ طبی نوعیت کے ٹیسٹوں اور معائنہ کاری کے عمل میں بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔ مشرقی عرفات میں بیمار ہونے والے حجاج کرام کی جزوی معائنہ کیا جاتا ہے جہاں پر کورونا، انفلوئنزا اور دیگر متعدد بیماریوں کے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔سعوی وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عازمین حج کی ہنگامی ضرورت کے لیے قائم کی گئی لیبارٹریز اور بلڈ بنک کی سرپرستی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس کمیٹی میں موجود افراد عازمین حج کے طبی ٹیسٹوں کی تیاری اور ان کے نتائج کے بعد ان کی رپورٹس مرتب کرنے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…