لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) موسم گرما میںآم، گرما، جامن، خربوزہ اور تربوز سمیت دیگر پھل شامل ہیں لیکن ایک ایسا پھل بھی آتا ہے جس کے فوائد تو بے شمار ہیں لیکن ہم اسے اپنی لاعلمی کی وجہ سےہم کم ہی استعمال کرتے ہیں۔اس پھل کا نام شہتوت ہے اور پاکستان ان خوش قسمت ممالک میں شامل ہے جہاں یہ پھلوافر مقدار میں پیدا ہوتا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ اس پھل میں کئی طرح کے فوائد پائے جاتے ہیں اور اسے باقاعدگی سے استعمال کرنے
سے انسان کا مدافعتی نظام مضبوط ہونے کے ساتھ کئی طرح کی بیماریوں سے بچا رہتاہے۔اس میں وٹامن سی،کیروٹین،پیسٹین ،منرلزاور فائبر وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں اور اس کے استعمال ٹانسلز، کھانسی، بخار، ہیضہ، سردرد اور انفیکشن سے نجات ملتی ہے۔اس میں موجود وٹامن سی کی وجہ سے جسم میں انٹی آکسیڈینٹس کی مقدار بڑھتی ہے اور ہم مختلف طرح کی انفیکشنز سے پرامن رہتے ہیں۔وٹامن سی کے علاوہ ان میں وٹامن اے اور ای بھی پائی جاتی ہے جو کہ جلد کےلئے بہت مفید ہے۔