اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

حج کی آمد، سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی بھی حرکت میں آگئی

datetime 28  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں حج کی آمد کے ساتھ ہی تمام اداریاپنی حدود میں اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں چوکس ہوگئے ۔ دیگر اداروں کی طرح سعودی عرب کی فوڈ اینڈ ڈرگز اتھارٹی نے بھی مانیٹرنگ بڑھا دی ہے۔ غذائی سامان، ادویات، طبی آلات کو معیاری بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ حجاج کرام کی صحت اور تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔سعودی عرب کے سرکاری ادارے کے

مطابق فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی طرف سے ادویات اور خوراک کے سامان کی چیکنگ کے لیے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ یہ ٹیمیں ہوائی اڈوں بالخصوص جدہ ہوائی اڈے، مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ہوائی اڈے، بری اور بحری گذرگاہوں سے آنے والے خوراک کے سامان اور ادویات کو معیار کو 24 گھنٹے کی بنیاد پر چیک کر رہی ہیں۔فوڈ اتھارٹی کی طرف سے حج مشن کیضمن میں بیرون ملک سے 9 ہزار 292 اقسام کی ادویات ، خوراک کی اقسام اور طبی آلات لانے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ 3007 اقسام کی اشیاء کے غیرمعیاری ہونے پرملک میں لانے سے روک دیا گیا ہے۔مانیٹرنگ ٹیموں اور طبی عملے نے مدینہ منورہ میں موجود ہوٹلوں، فاسٹ فوڈ مراکز، گوداموں اور خوراک وادویات فراہم کرنے والے دیگر مراکز پر477 چھاپے مارے۔ حکومت کی طرف سے وضع کردہ شرائط کے خلاف کام کرنے والے کئی مراکز کو سیل کیا۔اس دوران قانون کی خلاف ورزی کے 639 واقعات سامنے آئے۔ مضرصحت اور غیرمعیاری خوراک کی دو ٹن 72 لٹر مقدار تلف کر دی گئی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…