اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کے بڑے صوبے میں73فیصد سے زائد نابالغ لڑکیوں میں خون کی کمی کا انکشاف

datetime 26  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان میں 73فیصد سے زائد نابالغ لڑکیوں میں خون کی کمی کا انکشاف ہوا ہے جبکہ شادی شدہ خواتین میں یہ تعداد 61.3 فیصد ہے قومی غذائی سروے کے مطابق بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں خواتین اور بچے ضروری غذا سے محروم ہیں جو بنیادی طور پر خون میں کمی کا سبب بن رہی ہے کوئٹہ میں قومی غذائی سروے 2018 کے نتائج کا صوبائی سطح پر رسمی طور اعلان کیا گیا،

بلوچستان میں 18125 گھروں سے حاصل کی گئی معلومات کی بنیاد پر ماں اور نابالغ بچوں سے متعلق رپورٹ مرتب کی گئی نیوٹریشن سیل بلوچستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد پانیزئی کہتے ہیں کہ صوبے میں غذائیت کی صورتحال تشویشناک ہے جس کے باعث 5 سال سے کم عمر بچوں کی اموات میں بھی اضافہ ہو چکا ہے اور ہر سال 50 سے 52 فیصد غذایت کی کمی کے شکار بچے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیںانہوں نے کہا کہ سروے رپورٹ میں بتا یا گیا کہ 18 فیصد بچے لاغر پیدا ہوتے ہیں جو ذہنی طور پر انتہائی کمزور اور تعلیمی لحاظ سے بہتر کارکردگی دکھانے سے قاصر رہتے ہیںسروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بلوچستان میں تقریبا 50 فیصد کے قریب پانچ سال سے کم بچے قد کی کمی یا نامکمل نشوونما کا شکار ہیں، 5 سال سے کم 30 فیصد بچوں کا وزن کم جبکہ 20 فیصد بچوں کا وزن ضرورت سے زیادہ ہے بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن اسمبلی ثناء اللہ بلوچ کا کہنا تھا کہ غذائیت کے مضمون کو نہ صرف نصاب میں شامل کیا جائے بلکہ وفاقی حکومت غذائیت کی کمی کے شکار بچوں کے لیے ہنگامی بنیادی پر ایمرجنسی نافذ کرے تاکہ ایسے بچوں کی تعداد میں کمی لائی جا سکے اس موقع پر بلوچستان کے وزیر صحت نصیب اللہ مری نے کہا کہ محکمہ صحت نے غذائیت کے شکار بچوں کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں جبکہ موجودہ صوبائی حکومت نے 22 اضلاع میں ایمرجنسی کے طور پر ماں اور بچے کے لیے غذا اور غذائیت کا پروگرام شروع کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…