لندن(آن لائن)لندن کے گریٹ آرمنڈ اسپتال میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی سرجڑی دو بہنوں کو طویل کامیاب آپریشن کے بعد علیحدہ کیا گیا جس کے بعد وہ اب تیزی سے صحت یاب ہورہی ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شمالی علاقے سے تعلق رکھنے والی دو بہنوں صفا اور مروہ کا لندن کے گریٹ آرمنڈ اسپتال میں کامیاب آپریشن کیا گیا
اور اس آپریشن کی سیریز میں مجموعی طور پر 55 گھنٹے کا دورانیہ صرف ہوا۔2 سالہ صفا اور مروہ کے جڑے ہوئے سروں کو علیحدہ کرنے کے لیے 4 ماہ کے عرصے میں تین بڑے آپریشنز کیے گئے اور اس تمام عمل میں 100 اسٹاف ممبر شامل تھے۔سرجنز نے دونوں بہنوں کے جڑے ہوئے دماغ اور کھوپڑی کو علیحدہ کیا جس کے بعد انتہائی مہارت سے دونوں کے سروں کی سرجری کی۔