اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کیا آپ جانتے ہیں کہ لیموں سے شکنجی کے علاوہ کونسے فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں ، آئیے جانتے ہیں ۔ لیموں درحقیقت ترش پھل جو آپ کی صحت ، خوبصورتی سمیت صفائی اور ایک اچھے باورچی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ۔ لیموں کے چند ایسے ہی فوائد جنہیں جاننے کے بعد آپ خود بھی مان جائیں گے ۔ اگرفریج میں بساند دور کرے فریج میں بس جانے والی بو کو ختم کرنے کے لیے لیموں کا عرق سے کسی روئی یا اسفنج کو بھگوئیں اور اسے کچھ گھنٹوں کے لیے فریج کے اندر چھوڑ دیں۔ اس دوران یہ بات یقینی بنائیں کہ کوئی بو پیدا کرنے والی چیز فریج میں نہ ہو۔
المونیم کے برتنوں کو چمکائیں اپنی بدنما پتیلیوں اور برتنوں کو اندر اور باہر سے چمکانا چاہتے ہیں؟ تو لیموں کو آدھا کاٹ کر اسے برتن پر ہر جگہ رگڑیں اور پھر کسی نرم کپڑے سے پونچھ دیں۔ کیڑوں کو کچن سے دور رکھیں آپ کو مہنگے اسپرے کی ضرورت نہیں جو چیونٹیوں کو کچن سے دور رکھ سکے۔ سب سے پہلے تو لیموں کا عرق کچھ مقدار میں فرش پر دہلیز کے مقام پر اور کھڑکیوں پر چھڑک دیں، اس کے بعد ایسے کسی سوراخ یا دراڑ میں اس عرق کو ڈالیں جہاں سے چیونٹیاں آتی ہوں۔ آخر میں لیموں کے چھلکے کے چھوٹے ٹکڑے کرکے بیرونی دروازے کے گرد رکھ دیں، چیونٹیاں دور ہوجائیں گی۔