لندن (این این آئی)شکر سے بھرپور مشروبات سے سرطان کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ وزانہ ایک سو ملی لیٹر شوگر ڈرنکس پینے سے سرطان کے مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ اٹھارہ فیصد بڑھ جاتا ہے،برطانوی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو برطانوی میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہاگیاکہ فرانس کے محققین نے اس جائزے میں شرکاء کو
شکر اور مصنوعی مٹھاس والے مشروبات کے علاوہ تازہ پھلوں کے رس پلا کر ان کی طبی جانچ کی۔ نو سال کے عرصے کے بعد یہ نتیجہ نکلا کہ روزانہ ایک سو ملی لیٹر شوگر ڈرنکس پینے سے سرطان کے مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ اٹھارہ فیصد بڑھ جاتا ہے۔ اس جائزئے میں ایک لاکھ سے زائد بالغ افراد کو شامل کیا گیا اور ان میں خواتین بھی شامل تھی۔