اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

آخر کار جاپانی مردوں اور عورتوں کی لمبی عمر کا راز سامنے آہی گیا

datetime 9  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(نیوز ڈیسک ) دنیا بھر میں جاپانی اپنی لمبی عمر کی وجہ سے بہت مشہور ہیں لیکن ایسی کیا وجہ ہے کہ ان کی عمریں اتنی لمبی ہیں۔ جاپانی دنیا میں واحد قوم ہے جس کی اوسط عمر دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ جاپانی خواتین کی اوسط عمر 87 اور مردوں کی 80 سال ہے جو کہ امریکیوں اور دیگر اقوام سے بہت زیادہ ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ جاپانی اپنی عمر کے 75سال بغیر کسی معذوری کے گزار سکتے ہیں۔ آخر ایسی کیا بات ہے کہ جاپانی باقی دنیا سے بھی زیادہ اتنی دیر تکجیتے ہیں؟ اس بات کا جواب ‘نائومی موریاما’ نے حال ہی میں لکھی گئی کتاب میں دیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ جاپانیوں کی کھانے

پینے کی عادات بہت زیادہ صحت مندانہ ہیں اور جس کی وجہ سے ان کی عمر لمبی ہوتی ہے اور وہ بہت ہی کم بیمار ہوتے ہیں۔ وہ لکھتی ہیں کہ جاپانی غذاﺅں میں بہت کم حرارے ہوتے ہیں جبکہ مچھلی، سبزیاں اور بہت ہی کم مرچوں کے استعمال کی وجہ سے جاپانی صحت مند رہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جاپانی افراد خصوصاًخواتین بالکل بھی موٹی یا جلد بوڑھی نہیں ہوتیں۔ انہوں نے مختلف جاپانی ڈشوں مثلاً سوشی وغیرہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان تمام غذاﺅں میں بہت زیادہ غذائیت موجود ہے جبکہ یوری یا امریکی کھانوں میں شاذوناذر ہی ہمیں صحت مندانہ رجحان ملتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جاپانی زیادہ لمبی عمر پاتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…