اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ بالوں میں کلر لگائے بغیر انہیں مضبوط اور گھنے رکھنے کے شوقین ہیں تو آئیے وہ طریقہ بتاتے ہیں جو آپ کی مشکل کو حل کر دے گا ۔ بالوں کی خوبصورت سیاہ رنگت کے لئے وہ قدرتی اشیاء کو استعمال میں لائیں ۔ یہ قدرتی اشیاءدرج ذیل ہیں، جو سستی بھی ہیں اور بآسانی دستیاب بھی ہیں-1 آملہ:بالوں کو سیاہ کرنے والی اکثر مصنوعات میں آملے کے استعمال کا دعوٰی کیا جاتا ہے، تو کیوں نہ آپ اصلی
آملہ ہی استعمال کرلیں۔ اس میں وٹامن سی اور میلانین بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے، جو بالوں کو قدرتی طور پر سیاہ کرتا ہے۔ اس کے استعمال کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ کچھ آملہ پاؤڈر کو ناریل کے تیل میں ملا لیں اور اس آمیزے کو چولہے پر رکھ دیں، حتیٰ کہ تیل ابلنے لگے۔ اب اسے چولہے سے اتارلیں اور اس آمیزے کو ٹھنڈا ہونے دیں۔ اسے اپنے بالوں پر 30 سے 40 منٹ تک لگا کر رکھیں اور اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ اس عمل کو حسب ضرورت جاری رکھ سکتے ہیں۔