خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں اور شمالی ضلع تورغر میں پولیو وائرس انتہائی تیزی سے پھیلنے لگا

3  جولائی  2019

کوہاٹ(این این آئی) خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں اور شمالی ضلع تورغر میں پولیو وائرس انتہائی تیزی سے پھیلنے لگا اور ضلع بنوں میںپولیو کے تین جبکہ تورغر میں دو نئے کیس دریافت ہونے پر قبائلی اضلاع سمیت صوبہ بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعدادتشویشناک حد تک بڑھ کر31 ہوگئی جبکہ ملک بھر میں تعداد37ہوگئی۔پولیو حکام کے مطابق ضلع بنوں کے قبائلی سب ڈویژن وزیر کے

یونین کونسل سردی خیل کے علاقے بریم خیل اور یونین کونسل نصری خیل کے علاقے سپین تنگی میں بالترتیب دوماہ اور 27ماہ کے دوبچوں کے علاوہ تحصیل بنوں کے یونین کونسل لیوان کے علاقے اللہ خیل میں 8 ماہ کے بچے میں پولیو سے متاثرہ تین نئے کیسوں کی تصدیق کے بعدضلع بنوں میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد(14)ہوگئی جبکہ ضلع تورغرکی تحصیل جدبا کے یونین کونسل ہرنیل کے گاؤں گائٹوپیزہ کے دوبچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں46ماہ کی ایک بچی اور 16 ماہ کابچہ شامل ہیں۔اس طرح خیبرپختونخوامیں تعداد(31) اورملک بھر میں (37) ہوگئی۔حکام کے مطابق خیبرپختونوا کے جنوبی ضلع بنوں اور شمالی ضلع تورغر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعدادمیں آئے روز اضافہ کی وجہ سے صورتحال انتہائی گھمبیر ہوگئی ہے جہاں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد بالترتیب (14) اور (5) ہوگئی ہے جبکہ ملحقہ قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں اب تک (6)بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ جنوبی اضلاع ہنگو‘لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان کے علاوہ شمالی ضلع شانگلہ اور قبائلی اضلاع خیبر اورباجوڑ میں بھی پولیو سے متاثرہ ایک ایک کیس شامل ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق اب تک صوبہ سندھ اور پنجاب میں تین تین کیس جبکہ خیبرپختونخوا میں تعدادبڑھ کر 31 ہوگئی اور یوں ملک بھر میں رواں سال کے ابتدئی چھ ماہ کے دوران پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد (37)تک پہنچ گئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…