اسلام آباد(آن لائن)خرگوش کے گوشت میں وٹامن ،پروٹین اور غذائیت بکرے کے گوشت سے بھی زیادہ ہونے کے باعث بچوں اور حاملہ خواتین کیلئے ’’ریبٹ‘‘ گوشت بہترین قراردیدیا گیا ہے ۔خرگوش فارمنگ میں دلچسپی رکھنے والوں نے حکومت سے فارم بنانے کے لئے
جلد رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق خرگوش کی فارمنگ میں دلچسپی رکھنے والوں نے حکومت کی سرپرستی لینے کے لئے اس گوشت کو بکرے کے گوشت سے بھی زیادہ غذائیت والا قرار دیا ہے ، یوں ایک تحقیق کے مطابق سب سے زیادہ پروٹین خرگوش کے گوشت میں موجود ہیں جو کہ 33فیصد ہیں، مرغی میں 20، بکرے میں15.20 اور گائے کے گوشت میں پروٹین کی مقدار16.3فیصد ہے جبکہ خرگوش کی درجنوں میں ہیں جو کہ پنجروں میں بند کرکے پالے جاسکتے ہیں اور 500خرگوش پالنے سے کل خرچہ پنجروں سمیت ایک لاکھ20ہزار جبکہ ماہانہ آمدن 41ہزار روپے تک مل سکتی ہے ۔خرگوش کے گوشت اور ان کی فارمنگ کے لئے آل پاکستان ریبٹ فارمز کی تنظیم سے حکومتی سرپرستی حاصل کرنے کے لئے اعلیٰ سطح پر رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔