نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے طبی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ روزانہ ایک سیب اور چند اسٹرابیری کھانے والا شخص عمر رسیدہ ہونے کے باوجود بوڑھا نہیں ہوتا۔ ویسے تو ایک معقولہ مشہور ہے کہ ’روزانہ ایک سیب کھانے والے افراد ڈاکٹرز سے دور رہتے ہیں۔ کیونکہ اس پھل میں موجود قدرتی وٹامنز اور پروٹین انسان کو صحت مند رکھتے ہیں۔ یونیورسٹی آف منی سوٹا کے ماہرین نے سیب کھانے کے حوالے سے تحقیق کی جس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ
بعض پھل بالخصوص سیب اور اسٹرابیری میں سینولائٹکس نامی کیمیکل پایا جاتا ہے جو بڑھاپے کو روکنے میں بہت معاون ہے۔ بڑھاپے میں یادداشت کی خرابی سے بچنا بے حد آسان تحقیق کے دوران فِسٹائن کیمیکل کا چوہوں پر تجربہ کیا گیا جس کے بعد نہ صرف اُن کی صحت بہتر ہوئی بلکہ عمر بھی بڑھی۔ تحقیقاتی ماہرین کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دونوں پھلوں میں موجود قدرتی کیمیکل انسان کے خلیات کو مضبوط بناتا ہے اور بڑھتی عمر کے ساتھ بننے والے سیلز سینیسنٹ کو تباہ کردیتا ہے۔