منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

کراچی میں غلط انجکشن لگنے کا ایک اور واقعہ، 13 سالہ حمزہ معذور ہوگیا

datetime 1  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں غلط انجکشن لگنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، نجی اسپتال کی غفلت سے 13 سالہ حمزہ معذور ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے نجی اسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔

لانڈھی کے رہائشی والدین کا کہنا ہے کہ لانڈھی لیبر اسکوائر کے قریب واقع نجی اسپتال میں 13 سالہ بیٹے حمزہ کو داخل کروایا گیا تھا۔والدین کا کہنا ہے کہ لڑکے کو بخار کے باعث اسپتال میں داخل کروایا تھا، اسپتال انتظامیہ نے مبینہ طور غلط انجکشن لگایا جس سے حمزہ کا ہاتھ کالا پڑ گیا۔ان کے مطابق غلط انجکشن کے باعث جسم میں زہر پھیلنے سے حمزہ کا سیدھا ہاتھ کاٹ دیا گیا جس کے بعد حمزہ ایک ہاتھ سے معذور ہوگیا ہے۔ حمزہ اب سول اسپتال کے ٹراما سینٹر میں زیر علاج ہے۔دوسری جانب ٹراما سینٹر کے حکام کا کہنا ہے کہ حمزہ کے پانچ آپریشن کیے جا چکے ہیں، حمزہ کے جسم میں اب بھی زہر موجود ہے، اسے آئی سی یو سے وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ایک ماہ قبل ہی کراچی کے دارالصحت اسپتال کی غفلت کی وجہ سے 9 ماہ کی ننھی نشوہ معذور ہوگئی تھی جس کے بعد اسے علاج کے لیے لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کیا گیا البتہ وہ جانبر نہ ہوسکی اور دم توڑ گئی۔واقعہ میڈیا پر آجانے کے بعد دارالصحت اسپتال کو بند کردیا گیا تھا تاہم نشوہ کے والد اور اسپتال انتظامیہ کے درمیان صلح نامہ ہوگیا تھا جس کے بعد کیس بند کردیا گیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…