ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

بغیر ائیر کنڈیشنراستعمال کیے گرمی بھگانے کا انتہائی آسان فارمولا سامنے آگیا

datetime 30  جون‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ہر گزرتے سال کے ساتھ موسم گرما میں درجہ حرارت آسمان کو چھو رہا ہے جبکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی اس مشکل کو زیادہ بدترین کردیتی ہے ،یقیناً آپ کو بھی اس کا تجربہ تو ہوا ہی ہوگا؟ اکثر تو آپ کا دل کرتا ہوگا کہ کسی سوئمنگ پول میں چھلانگ لگادیں یا ٹھنڈا مشروب اپنے منہ کو لگالیں مگر کچھ سادہ اور کم خرچ طریقوں کے ذریعے بھی آپ گرم موسم کی مشکلات کو کافی حد تک کم کرسکتے ہیں۔

درج ذیل میں ایسے ہی نسخے دیئے جارہے ہیں جن کو آزمانا شرط ہے فائدے کے قائل آپ خود ہی ہوجائیں گے۔ گرمی کا اثر دور بھگانے والے مشروبات پردے بند کریں اگر تو کھڑکیوں پر پردے نہیں تو وہاں سے سورج کی روشنی گھر یا کمرے کے اندر آکر اسے گرم کردیتی ہے۔ یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف انرجی کے مطابق پردے یا بلائنڈز بند کرکے آپ اس گرمی کو 45 فیصد تک روک سکتے ہیں۔ پودینے کی چائے پودینے کی چائے کو تیار کریں اور پھر فریج میں رکھ دیں، ایک بار جب وہ صحیح معنوں میں ٹھنڈی ہوجائے ، اس کو نوش کریں اور اگر دل کرے تو کسی اسپرے بوتل میں ڈال کر اپنے اوپر چھڑکاؤ کریں۔ یہ پانی سے زیادہ بہتر ہوگا کیونکہ چائے میں پودینے کے باعث شامل ہوجانے والا مینتھول آپ کی جلد کو ٹھنڈک اور جھنجھناہٹ کا احساس پیدا کرتا ہے۔ گالوں اور پیروں کو ٹھنڈا کریں گال اور ایڑیاں ایسی شریانوں سے بھری ہوتی ہیں جو ٹھنڈک سے زیادہ متاثر نہیں ہوتی، برف کی تھوڑی مقدار یا ٹھنڈے کپڑے کو ان حصوں پر رکھ کر 5 منٹ میں جسمانی درجہ حرارت کو 50 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے، ایسا گردن اور بغلوں پر کرنا بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔ معدے کی گرمی کو دور کرنا چاہتے ہیں؟ عام چیزوں کو اے سی بنادینا پانی کی کچھ بوتلیں فریز کریں اور انہیں کسی فرشی یا ڈیسک فین کے سامنے رکھ دیں اور پھر آپ اس عارضی ائیرکنڈیشنر سے خارج ہونے والی ٹھنڈی ہوا سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ کچھ ماہرین کے مطابق پانی میں نمک کو ڈال کر فریز کرنا گرمی کو دیر تک شکست کرنے کے لیے بہترین ثابت ہوتا ہے۔ نیلا رنگ ایک امریکی تحقیق کے مطابق جو لوگ نیلے رنگ سے رنگے کمروں میں بیٹھتے ہیں وہ دیگر رنگوں کے کمروں کے مقابلے میں زیادہ ٹھنڈک محسوس کرتے ہیں، چاہے درجہ حرارت یکساں ہی کیوں نہ ہو۔ تحقیق کے مطابق نیلا رنگ

نفسیاتی طور پر لوگوں کو سکون پہنچاتا ہے اور اسی وجہ سے ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے۔ زیادہ پانی جسم میں معمولی ڈی ہائیڈریشن بھی جسم کی درجہ حرارت کو ریگولیٹ کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرسکتی ہے۔ ایک امریکی تحقیق کے مطابق اگر جسم ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہو تو پیشاب کی رنگت زرد یا شفاف پیلے رنگ کی

ہوجاتی ہے، مناسب مقدار میں پانی پینا جسم کو زیادہ درجہ حرارت سے بچاتا ہے۔ برفانی چادریں اپنے بستر کو چادروں اور تکیوں کے غلاف سے ٹھنڈا کریں، انہیں پلاسٹک بیگز میں رکھ کر فریزر میں کچھ گھنٹوں کے لیے رکھ دیں۔ اس کے بعد سونے سے کچھ دیر پہلے ہی بستر پر رکھ دیں اور پھر اے سی جیسے ماحول میں میٹھی نیند کا مزہ لیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…