اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

کیا آپ کو لگتا ہے کہ ہاتھوں پر بنی لکیریں مستقبل کا حل بتا سکتی ہیں؟معاملہ حل ہو گیا

datetime 26  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کیا آپ کو لگتا ہے کہ ہاتھوں پر بنی لکیریں مستقبل پر روشنی ڈالتی ہیں؟نہیں بالکل بھی نہیں بلکہ یہ لکیریں مستقبل کے بارے میں معمولی سی معلومات بھی نہیں دیتیں مگر ایک حقیقت ہے کہ یہ لکیریں ماضی کے بارے میں بہت کچھ بتاسکتی ہیں۔اور آخر کیا وجہ ہے کچھ لوگوں کے ہاتھوں پر دیگر کے مقابلے میں بہت کم لکیریں ہوتی ہیں؟تو اس کی سائنسی وجہ ہوسکتا ہے۔

آپ کے تمام خیالات کو منتشر کر دے۔بنیادی طور پر یہ لکیریں ماں کے پیٹ میں ہی تشکیل پانے لگتی ہیں، جب بچہ 12 ہفتوں کا ہوتا ہے۔جہاں تک ان پر مستقبل دیکھنے کی بات ہے، تو یہ لکیریں تو درحقیقت آپ کے ہاتھوں کی شکنیں ہیں، تو جب آپ ہاتھوں یا مٹھی کو پورا کھولتے ہیں تو جلد ایک جگہ گروپ کی شکل میں اکھٹی نہیں ہوتی۔اس کی بجائے یہ شک نیں ہاتھوں کو زیادہ تیز اور درست حرکت کرنے میں مدد دیتی ہیں، اس کے علاوہ یہ ہمارے لیے چیزوں کو تھامنے اور پکڑنے کو زیادہ آسان بھی بناتی ہیں۔بیشتر افراد کے ہاتھوں میں پیدائشی طور پر تین بڑی لکیروں یا شکنیں ہوتی ہیں مگر ان کی لمبائی، موٹائی اور نمایاں ہونے کا انحصار جینز پر ہوتا ہے جبکہ ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ لوگوں کے ہاتھ میں تین کی بجائے صرف ایک ہی نمایاں لکیر ہوتی ہے۔ایسا ہر 30 میں سے ایک شخص کے ساتھ ہوتا ہے جبکہ اسے سائنسی زبان میں سنگل پامر کریز کہا جاتا ہے اور یہ فکرمندی کی بات نہیں بلکہ نارمل ہوتا ہے تاہم کبھی کبھار یہ ایب نارمل نشوونما کا عندیہ بھی ہوتا ہے جہاں تک ہاتھ دیکھ کر مستقبل بتانے کی بات ہے تو اس کے حوالے سے کوئی سائنسی شواہد موجود نہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…