کراچی(آن لائن )وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایچ آئی وی/ ایڈز مریضوں کی امداد کیلئے 1 بلین روپے کا انڈومینٹ فنڈ قائم کرنے کی منظوری دیدی، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق یہ فنڈ 6 رکنی کمیٹی مینج کرے گی، کمیٹی میں وزیر صحت ڈاکٹر عذدہ پیچوہو،مقامی ایم پی اے، فنانس ڈپارٹمنٹ کا نمائندہ، ایک مختیار شخص، ایچ آئی وی/ ایڈز بیماری کا متعلقہ ماہر شامل ہیںکمیٹی کیٹرمز آف ریفرنس سات ہیں، جن میں ایچ آئی وی/ ایڈز کے مریض کیلئے فلاحی اسکیم شروع کرنا، ایچ آئی وی/ ایڈز کے مریض کی بحالی کیلئے مختلف پروگرام
شروع کرنا، ایچ آئی وی/ ایڈزکیلئے عوام میں آگاہی پیدا کرنا، سرنج اور کنٹراسیپٹو کی قیمتیں محصول خاص کرنا، ایچ آئی وی/ ایڈز کی ادویات کی خریداری کرکے تقسیم کرنا، کمیٹی کو فنڈز کی بہترین انویسٹمینٹ کرنے کا اختیار بھی ہے، کمیٹی کو سرمایہ کاری فنڈز کا منافع شفاف طریقے سے خرچ کرنے کا بھی اختیار ہوگاترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ایچ آئی وی/ ایڈز کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے، میں اس پروگرام پر عملدرآمد کرنے کی خود نگرانی کرونگا۔