اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

صحت سے متعلق پاکستانی اسٹارٹ کمپنی آزاد ہیلتھ نے عالمی مقابلے میں ایوارڈ جیت لیا

datetime 14  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)صحت سے متعلق کام کرنے والی پاکستانی اسٹارٹ کمپنی آزاد ہیلتھ‘ امریکی اور نیدر لینڈ حکومت کے تعاون سے ہونے والے عالمی مقابلے میں ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔ آزاد ہیلتھ‘ نے امریکی اور نیدرلینڈ کی حکومت کے تعاون سے ہونے والے اسٹارٹ اپ کمپنیوں کے سالانہ عالمی مقابلے میں ایوارڈ حاصل کیا۔پاکستانی اسٹارٹ اپ کمپنی نے ’دی گلوبل انوویشن تھرو سائنس اینڈ ٹیکنالوی‘

(جی آئی ایس ٹی) کے سالانہ گلوبل انٹرپرینرشپ سمٹ (جی ای ایس) مقابلے میں ایوارڈ حاصل کیا۔دنیا بھر کی اسٹارٹ اپ کمپنیوں کی ہمت افزائی اور انہیں ایوارڈ دینے کے لیے منعقد ہونے والا یہ سالانہ مقابلہ امریکی اور نیدر لینڈ کی حکومتوں کے تعاون سے ہوتا ہے جب کہ اس میلے میں ایوارڈ جیتنے والی کمپنیوں کو مختلف عالمی اداروں کی جانب سے دی جانے والی رقم کے تحت فنڈز فراہم کیے جاتے ہیں۔اس بار اسٹارٹ اپ ایوارڈ کے لیے دنیا بھر سے 4 ہزار کمپنیوں نے درخواستیں بھیجیں تھیں، جن میں سے 30 کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔ایوارڈ کے لیے چھ شعبوں سے پانچ پانچ کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا، جن میں سے صرف ایک اسٹارٹ اپ کمپنی ’اسپیل باؤنڈ‘ کو ایوارڈ دیا گیا۔’اسپیل باؤنڈ‘ بھی صحت سے متعلق کام کرنے والی نئی امریکی کمپنی ہے۔اسی ایوارڈ میلے میں سالانہ 2 نئی اسٹارٹ اپ کمپنیوں کو خصوصی ایوارڈز بھی دیے جاتے ہیں اور اس بار 2 خصوصی ایوارڈز جیتنے والی 2 کمپنیوں میں ایک پاکستانی کمپنی بھی شامل ہے۔اس بار خصوصی ایوارڈز کے لیے نیدرلینڈ کی کمپنی ’سول کوبررا‘ اور پاکستانی کمپنی ’آزاد ہیلتھ‘ کو منتخب کیا گیا۔آزاد ہیلتھ کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) ایوارڈ کے لیے نیدرلینڈ کے شہر ہیگ میں ہونے والی تقریب میں شریک ہوئے اور انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ، نیدرلینڈ کے شہزادے کونسٹینٹن اور نیدر لینڈ کی وزیر برائے عالمی ترقی سگرگ کاڈ سے ایوارڈ وصول کیا۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…