پشاور (آن لائن)صوبہ خیبرپختونخوا میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس منظر عام پر آگیا ہے۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے 2 سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، پولیو کا شکار بچے کا تعلق تحصیل پورن کی یو سی نصرت خیل سے ہے، پولیو ٹیسٹ کے لیے
متاثرہ بچے کے نمونے 30 مئی کو بھجوائے گئے تھے۔ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ رواں برس کے مجموعی پولیو کیسز کی تعداد 23 ہو گئی، رواں برس پنجاب سے 3 ،سندھ سے 3 پولیو کیس سامنے آ چکے ہیں اور کے پی سے 10 ، قبائلی اضلاع سے 7 پولیو کیس سامنے آ چکے ہیں۔