ہیٹ اسٹروک ، شہری غیر ضروری طور پر گھر سے نکلنے سے گریز کریں،طبی ماہرین

13  جون‬‮  2019

کراچی (این این آئی)ہیٹ ویو کے باعث کراچی کے گرم موسم میں ایک بار پھر سے شدت آ رہی ہے،طبی ماہرین کہتے ہیں کہ شہری غیر ضروری طور پر گھر سے نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا استعمال بھی بڑھائیں۔محکمہ موسمیات کی جانب سے سمندری طوفان وایو کی وجہ سے

کراچی کا درجہ حرارت ایک بار پھر سے بڑھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ہیٹ ویو کے دوران طبی ماہرین نے شہریوں کو سخت احتیاط کا مشورہ دیا ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں اور پانی کا استعمال زیادہ کریں۔گرم موسم میں پسینہ زیادہ آنے سے جسم میں نمکیات کی کمی ہو جاتی ہے جبکہ نمکیات کی کمی سے ہیٹ اسٹروک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ متلی ہونا، سر درد، چکر آنا اور بے ہوش ہو جانا ہیٹ اسٹروک کی علامات میں شامل ہیں، اس لیے شہری پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال زیادہ کریں اور لو سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کریںطبی ماہرین نے مزید کہا ہے کہ مزدور طبقہ بھی کام کے وقت سر پر گیلا کپڑا لازمی رکھے اور ساتھ پانی کا استعمال کرتے رہیں۔طبی ماہرین نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہری گرم موسم میں لسی کا استعمال کریں۔واضح رہے کہ وایو نامی سمندری طوفان کے شدت اختیار کرکے ٹراپیکل سائیکلون میں تبدیل ہونے کے باعث محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…