اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

خراب نیند کی وجہ جسم میں کونسی کمی رہ جاتی ہے؟ ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

datetime 11  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن( آن لائن) نیند کی کمی یا خراب نیند کی بہت سی وجوہ ہوسکتی ہیں اور اب ان میں معدنیات اور وٹامنز کی کمی کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔ماہرین نے بتایا ہے کہ بالخصوص خواتین میں بے آرام یا ناکافی نیند کی وجہ ان کے جسم میں اہم معدنیاتی اجزا اور وٹامن کا فقدان بھی ہوسکتا ہے۔

اسی وجہ سے نیند کی بہتری کے لیے خوراک پر توجہ دینا بہت ضروری ہے۔امریکا میں نینشل ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ایگزامنیشن سروے (این ایچ اے این ای ایس) نے ڈیٹا پر مبنی یہ تحقیق کی ہے کہ خواتین اپنی غذا میں بعض اہم وٹامن اور اجزا کو ضرور شامل کریں۔ سروے سے معلوم ہوا کہ 19 سال سے زیادہ عمر کے 47 فیصد افراد نے خراب اور ناکافی نیند کا اعتراف کیا اور ان کی غذاؤں میں میگنیشیئم، نیاسِن، وٹامن ڈی، کیلشیئم اور فائبر(ریشے دار خوراک) کی کمی بھی دیکھی گئی۔ اس طرح غذائی اجزا میں کمی اور نیند کی خرابی کے درمیان ایک تعلق ابھر کر سامنے آیا۔تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ خواتین اس کیفیت سے زیادہ متاثر ہورہی ہیں اور ضروری ہے کہ وہ اپنی غذا میں وٹامن، ضروری معدنیات اور دیگر خردغذائی اجزا (مائیکرونیوٹرینٹس) کا ضرور خیال رکھیں۔ غوروفکر سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ان اجزا کی کمی سونے میں مشکل، کچی نیند اور کم مدت کی نیند کی وجہ بھی ہے۔اگرچہ انسانی جسم میں ان غذائی اجزا کی بہت کم مقدار ہوتی ہے لیکن ان کا اثر بہت ہی گہرا ہوتا ہے۔ اسی طرح جسم کو فولاد، آئیوڈین اور وٹامن اے کی معمولی مقدار درکار ہوتی ہے لیکن ان کے اثرات ہولناک بیماریوں کی صورت میں نمودار ہوتے ہیں‎

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…