وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد کااچانک بے نظیربھٹوہسپتال راوالپنڈی کا دورہ

9  جون‬‮  2019

لاہور(این این آئی) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد اچانک بے نظیربھٹوہسپتال راوالپنڈی پہنچ گئیں۔وزیر صحت پنجاب نے ایمرجنسی، آوٹ ڈور، آپریشن تھیٹرودیگروارڈزمیں جاکرصفائی ستھرائی کے انتظامات اورمریضوں کوفراہم کی جانے والی طبی سہولیات کاجائزہ لیا۔ڈاکٹریاسمین راشدنے مختلف وارڈزمیں جاکرمریضوں کی عیادت کی اوران کومہیاکی جانے والی طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔ وزیرصحت پنجاب نے کہاکہ عیدالفطرکے موقع پرسرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزودیگرسٹاف نے بہترین فرائض سرانجام دیئے ہیں او رہم

عیدالفطرکے موقع پرسرکاری ہسپتالوں میں بہترین فرائض سرانجام دینے والے ڈاکٹرزودیگرسٹاف کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ نئے پاکستان میں سرکاری ہسپتالوں میں بتدریج حالات بہتری کی جانب جارہے ہیں اورڈاکٹرزاپنے فرائض کوپیغمبرانہ پیشہ سمجھ کرہرآنے والے مریض کوبہترین طبی سہولیات فراہم کریں۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ سرکاری ہسپتال میں آنے والاہرپاکستانی بہترین علاج ومعالجہ کاحق دارہے اور ہم وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کوبہترین علاج گاہیں بنانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…