اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

محبوب کی جدائی میں رونے سے وزن کم ہوتا ہے سائنسدانوں کی تحقیق میں حیرت انگیز انکشافات

datetime 8  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سائنسدانوں نے کہاہے کہ ایک شخص اپنی زندگی میں اوسطاً 16.5 گیلن ( 70 لٹر سے زیادہ)آنسو بہاتا ہے۔ تاہم، کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنے جذبات اور آنسوئوں کو چھپا کر رکھتے ہیں اور اشک بہانے پر شرمندگی محسوس کرتے ہیں۔

لیکن اگر آپ کو یہ بتایا جائے تو کیا ہوگا کہ جذبات پر قابو نہ پا کر اگر روئیں تو وزن بڑھنے کا امکان کم ہو جاتا ہے؟ جی ہاں! تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ محبوب کی جدائی میں رونے والے افراد کا وزن دکھ سے کم ہو جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق، جذبات پر قابو نہ پا کر رونے والے افراد کے آنسوئوں میں مخصوص ہارمونز خارج ہوتے ہیں جو کارٹیسول کی سطح کو بڑھا دیتا ہے، انہیں پرولیکٹن، لیو اینکفلن اور ایڈرینو کورٹیکو ٹروپن(اے سی ٹی ایچ)کہا جاتا ہے۔ یہ تمام ہارمونز اس وقت پیدا ہوتے ہیں جب ہم شدید دبائو کا شکار ہوتے ہیں، ان ہی سے ہمارا وزن کم ہوتا ہے اور دل کو سکون بھی ملتا ہے۔اس سلسلے میں ماہرین نے مزید بتایا ہے کہ رونے کیلئے بہتر وقت شام سات سے رات 10 بجے تک ہے۔ یہ وہ وقت ہے جب لوگ اپنے محبوب کیساتھ ہوتے ہیں یا اپنی پسندیدہ فلم دیکھتے ہیں جو انہیں رونے پر مجبور کر دیتی ہے۔ لہذا اگر آپ کا ریلیشن شپ ختم ہو چکا ہے اور آپ مشکل وقت سے گزر رہے ہیں تو دل کی بھڑاس نکالیں۔ دل کھول کر رونے سے بوجھ کم ہو جاتا ہے اور اس عمل سے ہمیں اپنے ذہن کو سکون دینے اور نئی شروعات کرنے کا موقع بھی ملتا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…